صادق آباد ،قتل،اقدام قتل مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

اشتہاری عامر سہیل نے معمولی تلخ کلامی پر چھریوں کے وار سے حمزہ کو قتل ،3 افراد کو زخمی کر دیا تھا، حکام

اتوار 6 اپریل 2025 17:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2025ء)صادق آباد پولیس نے قتل،اقدام قتل مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کرلیا،اشتہاری عامر سہیل نے معمولی تلخ کلامی پر چھریوں کے وار سے حمزہ کو قتل جبکہ 3 افراد کو زخمی کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل اوراقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم عامر سہیل کو گرفتار کرلیا،اشتہاری عامر سہیل نے معمولی تلخ کلامی پر چھریوں کے وار سے حمزہ کو قتل جبکہ 3 افراد کو زخمی کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ دسمبر 2022 میں درج کیا گیا،صادق آباد پولیس نے تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کر لیا،اشتہاری کے ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے،ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھاکہ اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔