غزہ میں 19لاکھ فلسطینیوں کو جبری طور پر بے دخل کیا گیا، انروا

اتوار 6 اپریل 2025 17:35

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2025ء)اقوامِ متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا نے دعوی کیا ہے کہ غزہ میں 19لاکھ فلسطینیوں کو جبری طور پر بے دخل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انروا نے بتایا ہے کہ تقریبا 1.9ملین افراد جن میں بچے بھی شامل ہیں انہیں زبردستی اپنے گھروں سے بے گھر کیا گیا ہے۔ایجنسی کے مطابق غزہ کی پٹی میں حالیہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے نقل مکانی کی ایک اور لہر نے جنم لیا ہے جس سے 1 لاکھ 42 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :