ہم نے دشمن پر قابو پانے کا طریقہ سیکھ لیا ہے، ایرانی پاسدارانِ انقلاب

ہم جنگ سے نہیں ڈرتے،اپنی شناخت ،وجود کے دفاع کیلئے جہاد کی آرزو مسلح افواج ،عوام کی صفوں میں بھر پور طریقے سے موجو ہے، حسین سلامی

اتوار 6 اپریل 2025 17:35

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2025ء) ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ حسین سلامی نے کہا ہے کہ ہم نے دشمن پر قابو پانے کا طریقہ سیکھ لیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں حسین سلامی نے کہا ہے کہ ہم جنگ کی ابتدا کرنے والے نہیں ہوں گے، لیکن ہم ہر طرح کی جنگ کیلئے تیار ہیں، ہم دشمن کے سامنے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے میں پاسداران انقلاب کے متعدد کمانڈروں بشمول میجر جنرل زاہدی، میجر جنرل حاج رحیمی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر بات کرتے ہوئے حسین سلامی نے کہا کہ اس واقعے کے بعد ہم فیصلہ کرنے اور دشمن سے براہ راست جنگ میں حصہ لینے کی تیاری کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں کوئی خوف نہیں ہم جنگ سے نہیں ڈرتے،اپنی شناخت اور وجود کے دفاع کیلئے جہاد کی آرزو مسلح افواج اور عوام کی صفوں میں بھر پور طریقے سے موجو ہے۔

متعلقہ عنوان :