yلاہور: ڈانس پارٹی کے دوران نشے میں دھت 20 مرد و خواتین گرفتار

اتوار 6 اپریل 2025 19:05

ؒ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2025ء)پولیس نے ڈانس پارٹی کے دوران نشے میں دھت 20 لڑکے لڑکیوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔پولیس نے موقع سے شراب کی بوتلیں، ڈانسنگ پلز، شیشہ پینے کا سامان اور ساؤنڈ سسٹم قبضے میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ غالب مارکیٹ پولیس کو گورومانگٹ روڈ پر واقع نجی ہوٹل میں ڈانس پارٹی کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس پر کارروائی کی گئی۔پولیس نے ہوٹل سے عینی، رملہ، شہباز، سونم، نیشا سجاد، عمر، اقصیٰ، ندا، اجوا، وقار، زوہیب، علی شاہ سمیت دیگر افراد کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :