میاں افتخار حسین کا اے این پی کے سابق صوبائی صدر خدائیداد خان مرحوم کو سیاسی خدمات پر خراج عقیدت

اتوار 6 اپریل 2025 20:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2025ء) عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے اے این پی کے سابق صوبائی صدر بزرگ رہنما کمانڈر خدائیداد خان کو ان کی سیاسی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمانڈر خدائیداد خان صحیح معنوں میں فکر باچاخان کے عملی پیروکار تھے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم خدائیداد خان نے خان عبدالولی خان کے دست راست اور رہبر تحریک اسفندیار ولی خان کے قریبی ساتھی کی حیثیت سے جمہوریت کی بحالی میں کردار ادا کیا۔ شروع دن سےخدائی خدمتگار تحریک سے وابستہ ہوئے اور آخری دم تک اس پر عمل پیرا رہے ۔ ان کی وفات سے اے این پی ایک بزرگ تجربہ کار سیاسی رہنما سے محروم ہوگئی۔