آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ،وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش نے سکاٹ لینڈ کوشکست دیدی

اتوار 6 اپریل 2025 22:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2025ء)آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر 2025 وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش نے سکاٹ لینڈ کو5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ایل سی سی اے گرائونڈ میں اسکاٹ لینڈ اور بنگلہ دیش کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچ میں سکاٹ لینڈویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اووروں میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

سارہ برائس 58، ڈارسی کارٹر 55، کیتھرین فریزر 52 ناٹ آٹ، کیتھرین برائس 31رنزبناکر نمایاں رہیں۔بنگلہ دیش ویمن کی ریتو مونی نے 2، مروفا اکٹر نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ بنگلہ دیش ویمنز نے 41.3 اووروں میں 5 وکٹوں نقصان پر252 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ سوبھانہ مستری 57 ناٹ آئوٹ، فرزان حق 48، ریتو مونی 34، اسما تنجیم نی26 رنز بنائے ۔ سکاٹ لینڈ کی چلو ایبل نے 2 اورڈارسی کارٹر نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔