ننکانہ صاحب حکومت پنجاب کے شادی ایکٹ پر عمل درآمد کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے

مقامی انتظامیہ مکمل ناکام ہو گئی،ذمہ دار افسروں کے چیکنگ کے لئے دورے بھی مبینہ طور پر فرضی نکلے

پیر 7 اپریل 2025 10:40

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)حکومت پنجاب کے شادی ایکٹ پر عمل درآمد کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے،مقامی انتظامیہ مکمل ناکام ہو گئی، ذمہ دار افسروں کے چیکنگ کے لئے دورے بھی مبینہ طور پر فرضی نکلے،ذرائع کے مطابق ضلع ننکانہ کے شادی ہالز میں روزانہ ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف ورزی بھی کھلے عام جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں سرکاری طور پر محض خانہ پوری کی جاتی ہے شادی کیلئے بکنگ کرنے والے شہریوں کویہ کہہ کر لوٹا جاتا ہے کہ ون ڈش کی خلاف ورزی جتنی مرضی کریں بس ہمیں اور افسران کو خوش کردیں انتظامیہ کی بھی مٹھی گرم کریں۔ون ڈش کی خلاف ورزی کے علاوہ رسم حنا اور دعوت ولیمہ وغیرہ میں آتش بازی،ہوائی فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہونا بھی معمول بن گیا ہے،ذرائع کے مطابق مقامی انتظامیہ کے اہلکار ون ڈش و دیگر پروگرامز کی خلاف ورزی کرنے پر اپنا حصہ وصول کرتے ہیں دوسری طرف ضلعی انتظامیہ نے بھی اپنی آنکھیں بند کر رکھیں ہیں۔