Live Updates

جبالیا کیمپ میں فلسطینیوں کے مظاہرے، حماس سے غزہ چھوڑنے کا مطالبہ

بیت لاہیا، غزہ سٹی اور خان یونس سمیت کئی شہروں میں مظاہرے دیکھنے میں آئے،عینی شاہدین

پیر 7 اپریل 2025 11:40

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)ایک ویڈیو کلپ کے مطابق غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں حماس کے خلاف ایک مرتبہ پھر مظاہرے کیے گئے ۔ مظاہرین نے حماس سے غزہ کی پٹی سے نکلنے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران بھی غزہ کی پٹی میں حماس کی پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے اور اسرائیل کے ساتھ جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرے ہوئے تھے۔

بیت لاہیا، غزہ سٹی اور خان یونس سمیت کئی شہروں میں مظاہرے دیکھنے میں آئے۔گزشتہ مارچ میں مظاہرین نے لڑائی کے جاری رہنے کی مذمت کرتے ہوئے نعرے لگائے اور ان رہنماں کی رخصتی کا مطالبہ کیا جنہوں نے اپنی پالیسی سے صرف مزید تباہی حاصل کی تھی۔ مظاہرین نے 2007 سے غزہ کو کنٹرول کرنے والی تحریک حماس کے ساتھ بڑھتے ہوئے عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :