Live Updates

غزہ،35دنوں سے جاری ناکہ بندی، خوراک کے بحران میں شدت

شیر خواروں کے لیے دودھ کی فراہمی بھی چیلنج بن گئی ہے ، یونیسف کا بیان

پیر 7 اپریل 2025 11:43

غزہ،35دنوں سے جاری ناکہ بندی، خوراک کے بحران میں شدت
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)اسرائیل کو غزہ میں فلسطینی عوام کو بار بار بے گھر کرنے اور نقل مکانی پر مجبور کرنے کا منصوبہ کامیابی سے جاری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے حالیہ دنوں میں نئی نقل مکانی کے احکامات کے بعد اقوام متحدہ کے ادارے ' یونیسف' نے بھی بچوں کی خوراک کمی سے نمٹنے والے ادارے کی سرگرمیاں روک دی ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر ان مقاصد کے لیے 21 مراکز قائم کیے گئے تھے۔ لیکن غزہ میں جاری اسرائیلی جنگی جارحیت اور انخلا کے لیے جاری کردہ احکامات کے بعد یہ ممکن نہیں رہا تھا کہ یونیسف نامی ادارے عملا مایوس ہو کر کام بند کر دیا ہے۔یونیسف کے مطابق اسرائیلی فوج نے پچھلے 35 دنوں سے غزہ میں خوارک کی ترسیل مکمل طور پر بند کر رکھی ہے۔ اسی طرح غزہ میں ادویات اور طبی سامان کی ترسیل بھی روکی ہوئی ہے
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات