گوجرانوالہ ، فوڈ اتھارٹی کی صحت دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری

پیر 7 اپریل 2025 13:39

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صحت دشمن عناصرکیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر صدر، کامونکی اور سٹی ایریا میں گرینڈ آپریشن کیا گیا۔آپریشن کے دوران 546فوڈ پواٸنٹس، یونٹس کی چیکنگ کی گئی اور 59 کو 9لاکھ 25ہزار روپے کے جرمانے عاٸد کیئے گئے۔ 295گاڑیوں اور 38 ملک شاپس میں موجود 1لاکھ 9ہزار لیٹر دودھ چیک کیا گیا، جبکہ 90لیٹر ملاوٹی دودھ، 120 کلو سے زائد مٹھائی، ممنوعہ اشیاء، پاؤڈر تلف کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس دوران صفائی کے ناقص انتظامات اور قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں پائی گئی اور اشیاء کی تیاری میں ممنوعہ و غیر معیاری اجزاء کا استعمال کیا جارہا تھا،پروڈکشن ایریاز کی چیکنگ کے دوران حشرات کی موجودگی اور گندہ پانی موجود پایا گیا ،اور بعض مقامات پر ممنوعہ اور ملاوٹی اشیاء کا استعمال کیا جرہا تھا جو کہ موزی امراض کا سبب بنتا ہے، ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق جعل ساز مافیا کے لیے زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گیں صحت بخش خوراک کی تیاری میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جاٸے گی، خوراک سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں 1223 پر اطلاع دیں۔\378

متعلقہ عنوان :