ویمنزکرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر‘ قومی ٹیم کی پریکٹس، بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ کی مشقیں

ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، کوالیفائنگ راؤنڈ میں اچھا کھیل پیش کریں گی‘فاطمہ ثنا

پیر 7 اپریل 2025 14:46

ویمنزکرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر‘ قومی ٹیم کی پریکٹس، بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء) آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کیلئے قومی ٹیم کا قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔

(جاری ہے)

کوالیفائر راؤنڈ کیلئے ٹرافی کی رونمائی بھی کر دی گئی، ایونٹ میں شامل چھ ٹیموں کی کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں، پاکستانی ٹیم آج ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرا وارم اپ میچ کھیلے گی۔قومی ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے کہا کہ ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، کوالیفائنگ راؤنڈ میں اچھا کھیل پیش کریں گی۔آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے میچز کا باقاعدہ آغاز 9 اپریل سے ہو گا۔

متعلقہ عنوان :