ریسکیو 15 نے مشکپوری پر راستہ بھٹکنے والے نوجوانوں کومحفوظ مقام پر پہنچا دیا

پیر 7 اپریل 2025 15:03

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) ریسکیو 15 نے مشکپوری پر راستہ بھٹکنے والے نوجوانوں کومحفوظ مقام پر پہنچا دیا۔گلیات کی مشہور پہاڑی مشکپوری پر سیاحت کی غرض سے جانے والے نوجوان رات کے اندھیرے میں راستہ بھٹک گئے جنہوں نے مددگار ریسکیو 15 پر کال کی۔

(جاری ہے)

گلیات پولیس نے کال موصول ہوتے ہی لوکیشن معلوم کر کے ٹیم روانہ کی۔ ٹیم نے بروقت چاروں جوانوں کو ٹریس کر کے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ بھٹک جانے والے چار نوجوانوں نے بروقت پولیس کی جانب سے مدد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بروقت کارروائی کی وجہ سے ہم محفوظ رہے، ایبٹ آباد پولیس گلیات کے علاقہ میں انتہائی جانفشانی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :