ترکیہ، ایک شخص نے اپنی سابق منگیتر اور اس کی ماں کو گولی مار کر خودکشی کر لی

پیر 7 اپریل 2025 17:34

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)ترکیہ کے شہر ازمیر میں ایک شخص نے اپنی سابقہ منگیتر اور اس کی والدہ کو گولی مار نے کیبعد خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔عرب ٹی وی کے مطابق ترکیہ کے شہر ازمیر میں نجات یورگون نامی شخص نے شہر کی ایک مرکزی سڑک کے بیچ میں اپنی 39 سالہ سابق منگیتر اور اس کی والدہ کو گولی مار دی۔

(جاری ہے)

اس کی سابق منگیتر سیلن ساکن کی فوری طور پر موت واقع ہوگئی جب کہ اس کی والدہ ہسپتال میں انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

یارگون نے اپنی منگیتر اور اس کی ماں کے زمین پر گرنے کے بعد خود کو گولی مار لی۔ علاج کے باوجود طبی ٹیمیں اس کی جان بچانے میں ناکام رہیں اور وہ بھی دم توڑ گیا۔اپنی منگیتر اور اس کی والدہ کو گولی مارنے والے قاتل کے محرکات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :