کم ترین ون ڈے اننگز میں وکٹوں کی نصف سنچری ، نسیم شاہ نے حارث رئوف کا ملکی ریکارڈ برابر کردیا

انہوں نے یہ کارنامہ کیریئر کے 28 ویں ون ڈے کی 27 ویں اننگز میں انجام دیا، نیوزی لینڈ کے اوپنر ول ینگ ان کا 50 واں شکار بنے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 7 اپریل 2025 15:34

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 اپریل 2025ء ) پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ نے نیوزی لینڈ سے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں وکٹوں کی ففٹی مکمل کرلی، انہوں نے کم ترین اننگز میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کرنے کا حارث رئوف کا ملکی ریکارڈ بھی برابر کیا۔
انہوں نے یہ کارنامہ کیریئر کے 28 ویں ون ڈے کی 27 ویں اننگز میں انجام دیا، نیوزی لینڈ کے اوپنر ول ینگ ان کا 50 واں شکار بنے، 22 سالہ نسیم شاہ کی اب تک کی بہترین کارکردگی 33 رنز کے عوض 5 وکٹیں ہیں، ان کی اوسط 24.72 جب کہ اکانومی ریٹ 5.36 رہا۔

(جاری ہے)

 
نسیم شاہ نے نیوزی لینڈ کیخلاف حالیہ ون ڈے سیریز کے دوران ٹیل اینڈرز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس بار 3 میچز میں ایک نصف سنچری کی مدد سے 68 رنز اسکور کیے۔ 
پاکستان کے لیے کم ترین ون ڈے اننگز میں 50 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز مشترکہ طور پر شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی کے پاس ہے جنہوں نے 24،24 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ 
وقار یونس 26 اننگز میں 50 ون ڈے وکٹیں مکمل کرکے اس فہرست میں دوسرے جب کہ نسیم شاہ اور حارث رئوف 27،27 اننگز میں 50 وکٹیں حاصل کرکے تیسرے نمبر پر ہیں۔