ممبر بورڈ آف گورنرز پروفیسر عالم زیب منان کا ہفتہ کے روز ایوب میڈیکل انسٹی ٹیوشن کا دورہ

پیر 7 اپریل 2025 17:53

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) ایوب میڈیکل انسٹی ٹیوشن کے بورڈ آف گورنرز کے ممبر پروفیسر عالم زیب منان نے سوموار کو ہسپتال کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران انہوں نے ایوب کالج آف ڈنٹسٹری، پیرا میڈکس، ہاسٹل اور گاربیج ایریا کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

ان کے ہمراہ پروفیسر ڈاکٹر ثاقب ملک، ڈین اور سی ای او ایوب میڈیکل کالج امین اﷲ گنڈا پور، ہیڈ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ انجینئر اسرار جھانگیری، ٹھیکیدار عثمان اور دیگر شعبہ جات کے سربراہان بھی موجود تھے۔

پروفیسر عالم زیب منان نے الیکٹرو میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ ایک ہفتہ کے اندر ایوب کالج آف ڈنٹسٹری میں موجود 29 ڈینٹل چیئرز کی خرابی اور ان کی مرمت کے بارے میں رپورٹ پیش کرے۔ لائبریری میں موجود ڈینٹل چیئرز کو دوسری جگہ منتقل کیا جائے اور دونوں لائبریریوں کی صفائی کا کام ایک دن میں مکمل کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :