صحافی فرحان ملک کی دونوں مقدمات میں ضمانت منظور

پیر 7 اپریل 2025 18:10

صحافی فرحان ملک کی دونوں مقدمات میں ضمانت منظور
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)پیکا ایکٹ کے تحت کراچی سے گرفتار کیے گئے صحافی فرحان ملک کی دونوں مقدمات میں ضمانت منظور کرلی گئی۔

(جاری ہے)

سیشن جج شرقی نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں صحافی فرحان ملک کی ضمانت منظور کی۔عدالت نے فرحان ملک کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کی۔علاوہ ازیں کال سینٹر کے ذریعے فراڈ کے کیس میں بھی فرحان ملک کی ضمانت منظور کرلی گئی۔