
مریم نواز نے پنجاب میں مختلف شہروں کیلئے 1500 الیکٹرک بسیں چلانے کے پروجیکٹ کی اصولی منظوری دیدی
وزیراعلیٰ پنجاب کی فیصل آباد میں اورنج اور ریڈ بس سروس چلانے اورلاہور میں جدید ترین ٹرانسپورٹ ٹاور کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی بھی منظوری،مریم نواز کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کا خصوصی اجلاس
فیصل علوی
پیر 7 اپریل 2025
17:31

(جاری ہے)
اجلاس میں لاہور میں یلیو لائن الیکٹرک بس کے ٹریک کی پلاننگ کیلئے 15روز کی مہلت دی گئی جب کہ مریم نواز نے الیکٹرک بسوں کے چارجنگ سٹیشن قائم کرنے کیلئے پلان بھی طلب کر لیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فیصل آباد میں اورنج اور ریڈ بس سروس شروع کی جائے گی۔ سمندری روڈ تا سرگودھا روڈ ریڈ بس سروس اور جڑانوالہ تا جھنگ روڈ اورنج بس سروس شروع کی جائے گی۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں الیکٹرک بس کے ٹریک کیلئے پلان طلب کر لیا۔اجلاس میں سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، رحیم یار خان، ڈی جی خان سمیت 6 اضلاع میں نئے ٹرانسپورٹ سسٹم پر اتفاق کیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور، گوجرانوالہ الیکٹرک بس سروس کیلئے اگلے جون تک کی ڈیڈلائن مقرر کردی۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ پنجاب کے ہر بڑے شہر میں شاندار اور جدید ترین بس سسٹم موجود ہو۔ترقی کے سفر میں سب کو شریک کرنے کیلئے دیگر شہروں میں الیکٹرک بس چلائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سب کی وزیر اعلیٰ ہوں۔ لاہور ہی نہیں باقی شہروں کے عوام کا بھی جدید ٹرانسپورٹ سسٹم پر پورا حق ہے۔مزید اہم خبریں
-
حکومت کی کرپٹو مائننگ کیلئے سستی بجلی کی تجویز آئی ایم ایف نے مسترد کردی
-
’جنت میں میرے پسندیدہ پھل نہیں اس لیے جانے کی کوشش نہیں کرتا‘ جاوید اختر نے نیا متنازعہ بیان داغ دیا
-
ٹرمپ عوام میں تفرقہ ڈال رہے ہیں اور حکومت کی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کیلئے مجھ پر ذاتی حملے کررہے ہیں، ظہران ممدانی
-
سانحہ سوات واقعے میں مختلف محکوں کی کوتاہی سامنے آئی ہے چیئرمین انسپیکشن ٹیم کا عدالت میں اعتراف
-
قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اطلاعات اور وزارت اطلاعات آمنے سامنے
-
ہم کسی سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کریں گے. سلمان اکرم راجہ
-
جاپان: نو سو زلزلے کے جھٹکوں سے مقامی افراد کی نیند حرام
-
اطالوی کمپنی پرادا پر بھارت کے ’کولہا پوری' چپّلوں کا ڈیزائن چرانے کا الزام
-
پنجاب میں وزرا کی تنخواہ میں اضافے کے بعد لیو الاﺅنس بھی بڑھانے کا فیصلہ
-
پشاور ہائیکورٹ:سانحہ سوات پر چیئرمین انکوائری کمیٹی کا مختلف محکموں کی کوتاہیاں کا اعتراف
-
تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر سپیکرقومی اسمبلی اور خواجہ آصف آمنے سامنے، ایازصادق نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا اضافی تنخواہ لینے سے انکار
-
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے 82 فلسطینی ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.