تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر سپیکرقومی اسمبلی اور خواجہ آصف آمنے سامنے، ایازصادق نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا اضافی تنخواہ لینے سے انکار
سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر دفاع کے درمیان تنخواہوں کے معاملے پر اختلاف شدت اختیار کر گئے، میرا تنخواہ کے اضافے معاملے سے نہ کوئی تعلق ہے اور نہ ہی کوئی دلچسپی ہے، ایاز صادق کا خط میں موقف
فیصل علوی
جمعرات 3 جولائی 2025
14:30
(جاری ہے)
ایاز صادق نے اپنے خط میں کہا ہے کہ میرا تنخواہ کے معاملے سے نہ کوئی تعلق ہے اور نہ ہی کوئی دلچسپی ہے۔
ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے خط میں یہ واضح کیا کہ تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی کابینہ اور وزیراعظم کا اختیار ہے میں نے کبھی اس حوالے سے کوئی سفارش یا مطالبہ نہیں کیا۔ خط میں ایاز صادق نے مؤقف اختیار کیا کہ بے شک میری تنخواہ مت بڑھائیں میرا اس معاملے سے لینا دینا نہیں۔ سردار ایاز صادق نے معاملہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ پر چھوڑ دیا اور حتمی فیصلے تک اضافی تنخواہ لینے سے بھی انکار کردیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر اپنی ہی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔ خواجہ آصف نے سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا تھا۔خواجہ آصف کامزید کہنا تھا کہ عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں۔ ہماری تمام عزت و آبرو عام آدمی کے مرہون منت تھا۔ بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سپیکر قومی اور چیئرمین سینٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملہ کا نوٹس لیا تھا۔ وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی تھی۔ قبل ازیں گزشتہ ماہ سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ میں 600 فیصد سے زائد اضافہ کر دیا گیا تھا۔ تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تھا۔ سپیکر قومی اسمبلی و چیئرمین سینیٹ کی ماہانہ تنخواہ 13 لاکھ مقرر کردی گئی تھی۔ حکومت نے سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں غیر معمولی اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ دونوں کو نئی تنخواہ کا 50 فیصد ضمنی الاؤنس کی مد میں اضافی ملے گا۔ تنخواہوں میں اضافہ 6 سو فیصد کیا گیا تھا۔ اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہوگا۔ حکومت نے پہلے پارلیمنٹیرین کی ماہانہ تنخواہ میں 5 لاکھ 19 ہزاراضافے کی منظوری دی تھی۔مزید اہم خبریں
-
ممکنہ طور پر ہم آج رات بھی ایرانی اہداف کو نشانہ بنائیں گے، امریکی صدر کا اعلان
-
پاکستان کے سعودی عرب سے 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کو سرمایہ کاری میں تبدیل کرنے پر اہم مذاکرات جاری
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا اراکینِ اسمبلی کی مراعات کے بل پر نظرثانی کا اعلان
-
فرانس کا مجوزہ پولیس فائرنگ قانون ’قتل کا لائسنس‘ ہے، ناقدین
-
بھارت میں نئے قوانین سے ٹرانس جینڈر افراد کی طبی سہولیات متاثر
-
طلال چوہدری بتائیں کیا ‘ان کے سمیت تمام اراکین قومی اسمبلی کے پاس بلیو پاسپورٹ نہیں ہیں؟.ملک عدیل اقبال
-
کوئی مائی کا لعل پیدا نہیں ہوا جو ریاستِ پاکستان کو ڈرا یا دھمکا سکے، ترجمان پاک فوج
-
ورلڈ بینک کے وفد کا پی آ راے کا دورہ، چیئرمین پی معظم اقبال سپرا سے ملاقات
-
بلوچستان میں 4 روز میں دہشتگردی کے 3 بڑے واقعات ہوئے، یہ سب ہندوستان کروا رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
-
خواجہ سلمان رفیق کا ریسکیوہیڈ کوارٹر کا دورہ، فلڈ پریپیئرڈنیس اور ریسکیو کی استعداد کار کا جائزہ لیا
-
انقرہ میں گفتگو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے پانچ جھوٹے دعوے
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کا چین میں تباہ کن سیلاب سے ہونے والے نقصان پر اظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.