آر پی او ملاکنڈ ،ڈی پی او سوات کے دفاتر کا سیکیورٹی آڈٹ

دونوں دفاتر کے سی سی ٹی وی کیمروں، باونڈری والز اور مین گیٹ پر تعینات سنتریوں سمیت دیگر سیکورٹی انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیاگیا

پیر 7 اپریل 2025 18:38

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے آر پی او ملاکنڈ اور ڈی پی او سوات کے دفاتر کا سیکیورٹی آڈٹ کیا۔ انہوں نے دونوں دفاتر کے سی سی ٹی وی کیمروں، باونڈری والز اور مین گیٹ پر تعینات سنتریوں سمیت دیگر سیکورٹی انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر دورانِ ڈیوٹی ہمہ وقت الرٹ رہیں۔

اپنے تحفظ کے لیے بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔ نیز، مین گیٹ پر حفاظتی اقدامات کو مکمل طور پر نافذ رکھیں اور غیر متعلقہ افراد کو اندر آنے کی ہرگز اجازت نہ دیں۔ مزید انہوں نے سیکورٹی انچارجان کو ہدایت کی کہ وہ دفاتر کے سیکورٹی انتظامات پر سخت نگرانی رکھیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی بروقت روک تھام کے لیے فوری اور مثر اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :