ڈی سی لاہور کا رائیونڈ اجتماع گاہ میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ

پیر 7 اپریل 2025 18:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) ڈی سی لاہور سید موسی نے رائیونڈ اجتماع گاہ میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا۔ ترجمان کے مطابق انہوں نے منتظمین سے ملاقات بھی کی اور انتظامی امور و دیگر صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر منتظمین نے کہا کہ رائیونڈ اجتماع میں انتظامات کی بہتری میں ضلعی انتظامیہ لاہور کی بھرپور کاوشیں شامل ہیں،رائیونڈ اجتماع میں انتظامات سے متعلق ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور نے کہا کہ رائیونڈ اجتماع گاہ اور روٹ پر صفائی اقدامات کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے ٹیمیں ڈیوٹی پر ہمہ وقت مامور ہیں، کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ہیلتھ سٹاف، ریسکیو 1122 الرٹ رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پولیس و سٹی ٹریفک پولیس سکیورٹی سے متعلق تمام تر ضروری اقدامات کیلئے متحرک رہیں گے۔سید موسی رضا نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے رائیونڈ اجتماع پر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے مکمل تعاون میں رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :