
وزیر اعلی سندھ نے کورنگی کازوے کے مقام پر انٹرچینج کے ڈیزائن کی منظوری دے دی ہے
پیر 7 اپریل 2025 23:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس سے کورنگی، ڈی ایچ اے اور شاہراہِ فیصل (کے پی ٹی انٹرچینج)سمیت تمام سمتوں سے ٹریفک کی روانی میں سہولت ملے گی۔
انہوں نے شاہراہِ بھٹو کے پروجیکٹ ڈائریکٹر (پی ڈی)کو ہدایت دی کہ وہ پی سی-ون تیار کر کے آئندہ تین دنوں میں محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو منظوری کے لیے جمع کروائیں۔انہوں نے کورنگی کازوے انٹرچینج کے چوراہے کی تکمیل کی ڈیڈ لائن بھی مقرر کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ دسمبر 2025تک مکمل ہونا چاہیے۔انہوں نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے ملیر ندی کے کنارے چار کلومیٹر طویل فلائی اوور تعمیر کرنے کی بھی منظوری دی ہے تاکہ سموں گوٹھ، لاسی گوٹھ اور پرانا شفیع گوٹھ کو بے دخل ہونے سے بچایا جا سکے، فلائی اوور کا ڈیزائن ایک کنسلٹنٹ کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔اس موقع پر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو بتایا گیا کہ جام صادق انٹرچینج پر کام 58فیصد مکمل ہو چکا ہے تاہم یہ منصوبہ ییلو لائن پروجیکٹ کی وجہ سے رکا ہوا ہے۔ وزیر اعلی سندھ نے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ ییلو لائن کے ایک کلومیٹر طویل حصے کو جون تک مکمل کرے تاکہ انٹرچینج کو فعال کیا جا سکے۔39کلومیٹر طویل شاہراہِ بھٹو ایک تیز رفتار، تین لینز پر مشتمل، جدید سہولیات سے آراستہ ایکسیس کنٹرولڈ سڑک ہے، یہ سندھ کا سب سے بڑا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبہ ہے، جو ڈی ایچ اے اور کورنگی کو حیدرآباد موٹروے کے قریب کاٹھوڑ سے منسلک کرتا ہے۔شاہراہِ بھٹو پر چھ مخصوص انٹرچینجز بنائے گئے ہیں جو شمالی سمت جانے والی ٹریفک اور کراچی کے مختلف صنعتی علاقوں کو تیز رفتار رسائی فراہم کرتے ہیں۔ اس ایکسپریس وے کو ٹولنگ میکانزم کے تحت ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں ہر داخلی اور خارجی مقام پر ٹول پلازے اور گیٹس کی گنجائش موجود ہے۔وزیر اعلی کومزید بتایا گیا کہ ای بی ایم انٹرچینج کا کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ قائد آباد انٹرچینج 85فیصد مکمل ہے۔ وزیر اعلی سندھ نے متعلقہ پروجیکٹ ڈائریکٹر کو ہدایت دی کہ اسے 30اپریل تک مکمل کر کے ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے۔شاہراہِ بھٹو 38.661کلومیٹر طویل تین لینز پر مشتمل ایک سڑک ہے جسے 100کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، اس کا رائٹ آف وے 100 میٹر ہے اور اس پر چھ انٹرچینجز، دو مرکزی ٹول پلازے اور دس درمیانی ٹول پلازے شامل ہیں۔ پروجیکٹ کے پہلے حصے یعنی کورنگی کازوے سے قائد آباد تک کا 95 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ مجموعی طور پر منصوبے کی پیش رفت 78فیصد ہے۔مزید قومی خبریں
-
وزیرداخلہ کا جناح سکوائرمری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ ، شاہین چوک مارگلہ روڈ اورفیض آباد انٹرچینج کا معائنہ کیا
-
محنت کش قوم کے محسن ہیں ان کا وقار اور خوشحالی ہماری اجتماعی ترقی کی اساس ہے،چیئرمین سینیٹ
-
ملک کے دور دراز علا قوں کے عوام کو انصاف فرا ہم کر نے کی کو شش کر رہے ہیں، وفاقی محتسب اعجازاحمد قریشی کی ڈیرہ غا زی خان میں علا قا ئی دفتر کے افتتا ح کے مو قع پر گفتگو
-
بہن پر تشدد کیوں کیا سالے نے ڈنڈے برسا کر بہنوئی کو جان سے مار دیا
-
جمہوریت اور بحالی جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کے وکلاء کی تاریخی جدوجہد اور قربانیاں ہیں، نیئرحسین بخاری
-
سپریم کورٹ ، طلباء یونینز کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب
-
بلوچستان کے موجودہ حالات کو سمجھنے کے لیے ماضی اور تاریخی تناظر سے آگاہی ضروری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
سپریم کورٹ نے قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کی درخواست پر خیبر پختونخوا اور سندھ حکومت کو جواب جمع کرانے کے لئے وقت دے دیا
-
نشہ کرنے سے منع کرنے پر شوہر کا بیوی بچوں پر چھری سے حملہ، تین افراد زخمی
-
بھارتی الزامات مسترد،پہلگام حملہ بھارت کی انٹیلی جنس ناکامی ہے، نجم سیٹھی
-
ہمارے بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار اور چوکس ہیں ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.