فضا میں خوف ،اردنی مسافر کی دوران پرواز طیارے کا دروازہ کھولنے کی کوشش

منگل 8 اپریل 2025 11:42

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء)ملائیشیا کے دار الحکومت کووالالمپور سے آسٹریلیا کے شہر سڈنی جانے والے طیارے کے مسافروں کو اس وقت ہول ناک صورت حال کا سامنا کرنا پڑا جب دوران پرواز ایک شخص نے طیارے کا ہنگامی دروازہ کھولنے کی کوشش کی۔میڈیارپورٹس میں کہاگیاکہ آسٹریلیا کی پولیس کے مطابق یہ شخص 46 سالہ اردنی شہری ہے۔

پولیس نے گذشتہ روز اتوار کو مذکورہ شخص پر طیارے کا دروازہ کھولنے کی کوشش کرنے اور عملے کے ایک رکن پر حملہ کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب آسٹریلوی پولیس کی ایک ذمے دار نے بتایا کہ اس شخص کی حرکت کے بھیانک نتائج سامنے آ سکتے تھے۔ اس طرح طیارے کے تمام مسافروں اور عملے کے ارکان کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی تھیں۔ادھر مذکورہ اردنی شخص کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس کے مکل نے پرواز سے قبل دو دوائیں استعمال کی تھیں جن میں سے ایک نیند کی گولی تھی۔ اس کے علاوہ تھوڑی مقدار میں الکحل بھی پی تھی جس کے سبب اسے طیارے میں پیش آنے والا واقعہ یاد نہیں ہے۔اردنی شہری پر دو الزامات عائد کیے گئے ہیں جن میں سے ہر ایک کی سزا 10 برس تک ہو سکتی ہے