صوابی‘ رکشہ نہر میں گرنے سے بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

جاں بحق افراد میں 3 خواتین اور 3 بچے شامل‘ رکشہ اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے یہ جان لیوا حادثہ پیش آیا

منگل 8 اپریل 2025 13:53

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء) صوابی میں رکشہ نہر میں گرنے سے بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو اویس بابر کے مطابق صوابی میں باکر کے مقام پر گُوہاٹی نہر میں تیزرفتار رکشہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 14 افراد ڈوب گئے، ڈوبنے والے 14 افراد میں سے 8 کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو آفیسر کا کہنا ہے کہ باقی 6 افراد کی نعشیں نکالی لی گئی ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ رکشہ اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے یہ جان لیوا حادثہ پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :