باؤنسر کے خوف نے نوجوان آسٹریلین کرکٹر کا کیریئر صرف 27 سال کی عمر میں ختم کر دیا

ول پوکووسکی آخری میچ شیفیلڈ شیلڈ مارچ 2024ء کے سیزن میں کھیلا اور باؤنسر ہیلمٹ پر لگنے سے چوٹ کے باعث ریٹائر ہو گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 8 اپریل 2025 12:36

باؤنسر کے خوف نے نوجوان آسٹریلین کرکٹر کا کیریئر صرف 27 سال کی عمر میں ..
کینبرا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 اپریل 2025ء) آسٹریلین ٹیسٹ کرکٹر ول پوکووسکی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ 
وکٹوریہ کے بلے باز 27 سالہ ول پوکووسکی نے قومی ٹیم آسٹریلیا کے لیے ایک ٹیسٹ میچ کھیلا، انہوں نے اپنا آخری میچ شیفیلڈ شیلڈ مارچ 2024ء کے سیزن میں کھیلا اور اس دوران وہ ریلی میرڈیتھ باؤنسر ہیلمٹ پر لگنے سے چوٹ کے باعث ریٹائر ہو گئے۔

 
ول پوکووسکی نے منگل کو ایس ای این ریڈیو سے گفتگو کے دوران کہا کہ میں دوبارہ کرکٹ نہیں کھیلوں گا۔ 
انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ واقعی مشکل سال رہا ہے، سادہ پیغام یہ ہے کہ میں دوبارہ کسی بھی سطح پر نہیں کھیلوں گا، گزشتہ سال ایک آزاد طبی پینل نے کھیل سے ریٹائر ہونے کی سفارش کی تھی اور اس کو سمجھنا میرے لئے واقعی مشکل تھا۔

(جاری ہے)

ول پوکووسکی نے کہا کہ میں اب مزید کرکٹ نہیں کھیل سکوں گا ، رواں سال میں مشکل ترین وقت سے گزرا ہوں ، میں صرف گھر میں ہی گھومتا تھا اور بہت زیادہ سوتا تھا ۔ میری منگیتر بھی مجھ سے ناراض تھی کیونکہ میں کام کاج میں حصہ نہیں لیتا تھا، بہت ساری علامات دور نہیں ہوئیں جس کی وجہ سے میں اس فیصلے پر پہنچا، پہلے چند مہینے خوفناک تھے۔ 
27 سالہ ول پوکووسکی نے 2021ء میں ایس سی جی میں بھارتی ٹیم کے خلاف ڈیبیو کیا تھا جو ان کا آخری ٹیسٹ میچ بھی ثابت ہوا۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے لیے کھیلنا میرا ہمیشہ سے خواب تھا، میں نے خود کو 2021ء میں اس پوزیشن پر پایا، میری خواہش یہیں نہیں رکی، میں بیٹنگ یونٹ کا لیڈر بننا چاہتا تھا، 100 ٹیسٹ کھیلنا چاہتا تھا لیکن بدقسمتی سے ایک ٹیسٹ میچ ہی کھیل سکا۔

متعلقہ عنوان :