ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی کاامتحانی سینٹرگورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین قصور کا دور

امتحانی عمل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، نقل یا بدعنوانی کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات یقینی بنائے جائیں

منگل 8 اپریل 2025 14:46

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین قصور کا تفصیلی دورہ کیا، کالج میں قائم امتحانی سینٹر سمیت درس و تدریس کے عمل، طالبات کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے امتحانی سینٹر کے مختلف کمروں کا معائنہ بھی کیا۔

انہوں نے امتحانی عمل کی شفافیت، نگرانی کے نظام، نظم و ضبط اور سیکیورٹی انتظامات کا بغور جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی سی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ امتحانی عمل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور نقل یا بدعنوانی کی روک تھام کے لیے مو?ثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے کالج میں تدریسی سرگرمیوں، اساتذہ کی حاضری، کلاس رومز کی حالت اور تعلیمی ماحول کا بھی مشاہدہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے طالبات کو فراہم کی جانے والی سہولیات، مثلاً پینے کے صاف پانی، ٹوائلٹس، بیٹھنے کی جگہ اور صفائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، تاہم مزید بہتری کے لیے بعض ضروری ہدایات بھی دیں۔انہوں نے کہا کہ طالبات کو معیاری تعلیمی ماحول فراہم کرنا حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے۔ضلعی انتظامیہ تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ و انتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کالج کی طالبات نہ صرف تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی دکھائیں گی بلکہ معاشرے کی ترقی میں بھی مثبت کردار ادا کریں گی۔

متعلقہ عنوان :