حیدرآباد‘ آگ لگنے سے 20 سے زائد جھونپڑیاں جل گئیں

آگ 1 مکان میں لگی جس نے جھونپڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا‘جل کر بکریاں اور مرغیاں بھی مر گئیں

منگل 8 اپریل 2025 15:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء)حیدرآباد میں کوٹری ریلوے کالونی برڈ لائن میں آگ لگنے سے 20 سے زائد جھونپڑیاں جل گئیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق آگ 1 مکان میں لگی جس نے جھونپڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ آگ سے جل کر بکریاں اور مرغیاں بھی مر گئیں، جبکہ دیگر قیمتی سامان بھی جل گیا۔فائر بریگیڈ کی گاڑی کو راستہ نہ ملنے پر آگ بجھانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :