وزیر برقیات اور سیکرٹری برقیات کی کمزور گرفت یا حصہ بقدرجثے کے کمال

سبری بالا کے محکمہ برقیات کے لائن مین کی انوکھی منطق، ٹرانسفارمر پر لنک لگانے کے لیے بھی کھلے عام رشوت طلب کرنے لگے

منگل 8 اپریل 2025 16:46

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء)وزیر برقیات اور سیکرٹری برقیات کی کمزور گرفت یا حصہ بقدر جثے کے کمال،شہراقتدار کے گنجان آباد علاقے سبری بالا کے محکمہ برقیات کے لائن مین کی انوکھی منطق، ٹرانسفارمر پر لنک لگانے کے لیے بھی کھلے عام رشوت طلب کرنے لگے،تفصیلات کے مطابق سبڑی بالا کے گائوں کی بجلی پورا دن بند رہی، عوام علاقہ کے رابطہ کرنے پر لائن مین چوہدری عبدالمجید نے بولا کے میں اس وقت نہیں آ سکتا، بجلی بند ہے تو بند رہنے دیں، کل دن کو دیکھوں گا، نہیں تو پٹرول کے پیسے عوام دے تو میں بجلی بحال کر دوں گا۔

(جاری ہے)

بصورت دیگر اس وقت بجلی بحال نہیں ہو سکتی۔ عوام علاقہ سبڑی بالا نے وزیراعظم آزادکشمیر،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر،وزیر برقیات اور سیکرٹری برقیات سے استدعا کی ہے کہ وہ لائن مین چوہدری عبدالحمید جیسے ملازمین جو کہ محکمہ برقیات کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں ان کا قبلہ درست کرتے ہوئے کڑی سے کڑی سزا دے کر کھلے عام رشوت طلب کرنے اور ناروا سلوک کے علاؤہ علاقہ کے عوام الناس کو اذیت سے دوچار کرنے پر عبرت ناک سزا دی جائے جو دوسروں کے لیے ایک مثال ہو۔بصورت دیگر عوام اپنا بنیادی اور جمہوری حق محفوظ رکھتے ہیں۔