لاہورہائیکورٹ کا اٹھارہ ماہ کی بچی ماں کے حوالے کرنے کا حکم

منگل 8 اپریل 2025 16:46

لاہورہائیکورٹ کا اٹھارہ ماہ کی بچی  ماں کے حوالے کرنے کا حکم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے اٹھارہ ماہ کی بچی کی حوالگی کے حوالے سے دائر درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے بچی ام ابیہا کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس راجہ غضنفر علی نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

منگل کو سماعت پر درخواست گزار والدہ شہناز کی وکیل قرا ةالعین نے عدالت کو بتایا کہ بچی کے والد نے پنچایت کے ذریعے ماں سے بچی کو لے لیا اور درخواست گزار سے زبردستی پنچایت میں انگوٹھا لگوا یا گیا ۔دوران سماعت نارووال بھیدوالی پولیس نے بچی کو پیش کیا۔ عدالت نے پنچایت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے بچی ماں کے حوالے کر دی۔