فلٹر پلانٹ سے پانی لینے آئی 8 سالہ بچی کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش

پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، ملزم گرفتار

منگل 8 اپریل 2025 18:21

فلٹر پلانٹ سے پانی لینے آئی 8 سالہ بچی کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء) فلٹر پلانٹ سے پانی لینے آنے والی 8سالہ بچی کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر چوکی نادر آباد پولیس نے 15کی کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے 8سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم راشد کو گرفتار کرلیا۔بچی اپنے گھر سے باہر گلی میں فلٹر پلانٹ سے پانی لینے گئی تھی۔ اس موقع پر پھیری والے ملزم راشد نے ورغلا پھسلا کر بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ متاثرہ بچی کے والد نوید علی کی مدعیت میں نامزد ملزم راشد کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :