راولپنڈی،کام کے بہانے 3 لڑکیوں کو لا کر زیادتی کا نشانہ بنانیوالے 3 ملزمان گرفتار

منگل 8 اپریل 2025 18:40

راولپنڈی،کام کے بہانے 3 لڑکیوں کو لا کر زیادتی کا نشانہ بنانیوالے 3 ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء)راولپنڈی پولیس نے دھمیال کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے 3 لڑکیوں کو بازیاب کروا لیا۔گرفتار ملزمان میں میاں بیوی اور بیٹا شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

متاثرہ لڑکی نے بتایا ہے کہ ملزم مجھے اور میری کزن کو کوٹ ادو سے گھروں میں کام کی غرض سے راولپنڈی لایا، ملزمان نے ہمارے والدین کو قائل کر کے کام کے بدلے اچھی تنخواہ دینے کا جھانسہ دیا۔

متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ملزمان نے راولپنڈی پہنچا کر انجان لوگوں کے حوالے کر دیا، ملزمان ہمارے ساتھ زیادتی کرتے رہے اور نازیبا ویڈیوز بناتے رہے۔متاثرہ لڑکی نے بتایا ہے کہ ملزمان نازیبا وڈیوز کے بدلے بلیک میل کرتے رہے، عید پر گھر جانے کے بعد ہم نے پولیس سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی درخواست پر کارروائی کی گئی ہے۔متاثرہ لڑکیوں نے تھانہ دھمیال پولیس کو تحریری درخواست دی تھی۔

متعلقہ عنوان :