ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر تحصیل کلر سیداں نےتین ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

منگل 8 اپریل 2025 22:55

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر تحصیل کلر سیداں مصباح نورین نے اپنی تین ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نان کوالیفائیڈ فارماسٹس کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے جنوری میں تین،فروری میں دو جبکہ مارچ میں دو میڈیکل سٹورز کے چالان مرتب کر کے ڈرگ کورٹ ارسال کر دیے ہیں جبکہ تمام میڈیکل سٹورز سے مختلف ادویات کے نمونے حاصل کر کے انہیں تجزیے کیلئے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ بھیجوا دیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کہ جعلی،غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری ادویات کی فروخت ناقابل معافی جرم ہے جس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر عوام کو معیاری ادویات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔\378