پنجاب بھر میں کپاس کی اگیتی کاشت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،سیکرٹری زراعت پنجاب

منگل 8 اپریل 2025 22:55

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں کپاس کی اگیتی کاشت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، کپاس کی اگیتی کاشت کے پہلے مرحلہ کے اختتام پر 8 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ پر کاشت مکمل ہو گئی۔افتخار علی سہونے بتایا کہ کپاس کی اگیتی کاشت کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے25 ہزار روپے کا خصوصی پیکج دیا۔

محکمہ زراعت کے تحت اگیتی کپاس کی کاشت کے لئے6 ڈویژنز میں بروقت آگاہی مہم چلائی گئی۔ جو گزشتہ سال کے کاشتہ رقبہ سے دوگنا سے بھی زیادہ ہے۔اگیتی کپاس کاشت کرنے والے تمام کاشتکاروں کو رجسٹرڈ کرکے اُن کا پورا ریکارڈ مرتب کیا جا چکا ہے جس کی غیر جانبدارذرائع سے جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم(GIS) کے ذریعے توثیق کرائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کپاس کی اگیتی کاشت کی مہم کے دوران محکمہ زراعت توسیع ونگ کے فیلڈ عملہ نے 2 لاکھ66 ہزار کاشتکاروں سے فرداً فرداً رابطہ کیا اور1 لاکھ80 ہزار کاشتکاروں کو رجسٹرڈ بھی کیا۔

ان میں سے 1 لاکھ45 ہزار کاشتکار ایسے ہیں جنہوں نے عملی طور پر اگیتی کپاس کاشت کی۔سیکرٹری زراعت پنجاب نے کہا کہ کپاس کی اگیتی کاشت کے دوران صرف ٹرپل جین اقسام کی کاشت کرائی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ کپاس کی کاشت کا دوسرا مرحلہ 30 اپریل تک جاری رہے گا جبکہ تیسرا مرحلہ یکم تا 25 مئی تک ہوگا۔

متعلقہ عنوان :