ں*مظفر احمد مرزا کمشنر، ایس ای سی پی(سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان)مقرر

منگل 8 اپریل 2025 20:40

ٹ*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2025ء)وفاقی حکومت نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ایکٹ، 1997 کی دفعہ 5 اور 7 کے تحت اختیارات استعمال کرتے ہوئے مظفر احمد مرزا کو کمشنر، ایس ای سی پی(سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان)مقرر کر دیا ہے۔ یہ تقرر فوری طور پر تین سال کی مدت کے لیے مثر ہے۔مظفر احمد مرزا اس سے قبل ایس ای سی پی میں چیف پروسیکیوٹر/ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

جولائی 2012 میں کمیشن میں شمولیت کے بعد سے، انہوں نے قانونی ڈویژن کی قیادت کی اور کمیشن کے قانونی اور انفورسمنٹ افعال میں کلیدی کردار ادا کیا۔انہوں نے پاکستان کے کارپوریٹ اور مالیاتی ریگولیٹری فریم ورک کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کی اہم خدمات میں متعدد تاریخی قانونی اصلاحات پر کام کرنا شامل ہے، جن میں کمپنیز ایکٹ 2017، سیکیورٹیز ایکٹ 2015، فیوچرز مارکیٹ ایکٹ 2016، کارپوریٹ ریسٹرکچرنگ کمپنیز ایکٹ 2016، اور کارپوریٹ ری ہیبیلیٹیشن ایکٹ 2018 شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :