خاران میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے پھینکا گیا دستی بم سیکرٹریٹ روڈ پر گرکر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا

منگل 8 اپریل 2025 20:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2025ء) خاران میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے پھینکا گیا دستی بم سیکرٹریٹ روڈ پر گرکر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں علاقے کو گھیرے میں لے لیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز خاران میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے پھینکا گیا دستی بم سڑک پر گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا پولیس نے موقع پر پہنچ گیا علاقے کو گھیرے میںلیکر کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :