پشاور سمیت صوبہ بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا

منگل 8 اپریل 2025 21:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء)صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبہ بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا ہے خیبر پختونخوا میں 9 لاکھ 19 ہزار طلبہ امتحان میں شریک ہونگے محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کے مطابق امتحان میں نویں جماعت کے 4 لاکھ 75 ہزار اور دسویں جماعت کے 4 لاکھ 44 ہزار طلبہ شرکت کرینگے،امتحان کے لیے 3 ہزار 634 امتحانی مراکز قائم ہیں، امتحان میں 25 ہزار 810 نگران عملہ تعینات کیا گیا ہے، تمام امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جبکہ نقل کی روک تھام اور سیکورٹی کے لیے مراکز کے قریب دفعہ 144 بھی نافذ کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :