زرعی یونیورسٹی پشاور میں جاری سپورٹ سٹاف ایسوسی ایشن کا احتجاج دوسرے ہفتے میں داخل

منگل 8 اپریل 2025 21:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء)زرعی یونیورسٹی پشاور میں جاری سپورٹ سٹاف ایسوسی ایشن کا احتجاج دوسرے ہفتے میں داخل ،ملازمین کا مطالبہ ہے کہ بقایا جات 35 فیصد، 30 فیصد 2023 چار ماہ اور 25 فیصد 20 فیصد 2024 چھ ماہ کی ادائیگی جلد از جلد یقینی بنائی جائے اور دیگر درپیش مسائل حل کئے جائیں بصورت دیگر کسی بھی ناخوش گوار حالات کے ذمہ دار یونیورسٹی انتظامیہ ہو گا۔

احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں ملازمین شریک ہے واضح رہے کہ احتجاج عید الفظر سے ایک قبل پہلے شروع ہو گیا تھا جو عید تعطیلات کے بعد پھر احتجاج کا اغاز کر لیا گیا ایڈمن بلاک میں جاری احتجاج میں کلاس فور اور کلاس تھری کے تمام ایسوسی اییشنز شامل ہیں مظاہرین کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ ریکوزیشن اور School Fee Reimbursement کے بقایا جات کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

(جاری ہے)

زرعی یونیورسٹی ملازمین کے بچوں اور بچیوں پر یونیورسٹی انتظامیہ نے سکول فیس مقرر کی ہے کو فی الفور واپس لیا جائی. 2016 Statutes کے مطابق Ministerial Staff کی پروموشن کی جائے تاکہ عرصہ داراز سے محرومیوں کا ازالہ ہو سکے۔ ایس پی سی میٹنگ جلد از جلد بلایا جائے۔ Typing Test Schedule جلد از جلد جاری کیا جائے۔ہارڈ شیپ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ 4 سے 17بی پی ایس کے ملازمین سے % 5 ہاوس کٹنگ نہ کی جائے۔ abolishing & creation کیس فلفور حل کیا جائے اور 15% DRA 2022کو کو جلد از جلد لگایا جائے اور بقایا جات ادا کی جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائر کار وسیع کیا جائیگا

متعلقہ عنوان :