د*پیپلز پارٹی کرسی نہیں بلکہ اقدار کی سیاست کر رہی ہی: چودھری سجاد نذیر

منگل 8 اپریل 2025 21:50

5لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2025ء) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کرسی نہیں بلکہ اقدار کی سیاست کر رہی ہے، پیپلز پارٹی نے اگر کرسی کی سیاست کرنی ہوتی تو موجودہ انتخابات کے نتائج کے بعد ہماری پارٹی کی حکومت ہوتی لیکن پیپلز پارٹی کی لیڈرشپ نے جوڑ توڑ کرنے کی بجائے کہا کہ جن کو مینڈیٹ ملا ہے وہ حکومت کر لے، پیپلز پارٹی آنے والے انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کے بعد حکومت بنا لے گی۔