مرکزی مجلس عمومی کا دو روزہ اجلاس 19 اور 20 اپریل کو لاہور میں ہوگا ، ترجمان جمعیت علمائے اسلام

منگل 8 اپریل 2025 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کا دو روزہ اہم اجلاس 19 اور20 اپریل کو لاہور میں منعقدہوگا ۔

(جاری ہے)

ترجمان اسلم غوری کے مطابق اجلاس کی صدارت جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے،اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور خطے کی صورتحال پر بھی غور ہوگا ۔