سعودی عرب کا الخبر شہرعالمی سمارٹ سٹیز کی فہرست میں 61 ویں نمبر پر

بدھ 9 اپریل 2025 08:30

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار مینجمنٹ ڈیولپمنٹ ’آئی ایم ڈی‘ کی جاری رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی ریجن کے شہر الخبر کو عالمی سطح پر سمارٹ سٹیز کی فہرست میں 61 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔اخبار 24 کے مطابق مشرقی ریجن کے الخبر شہر کو عالمی سطح پر سمارٹ سٹیز کی فہرست میں شامل کرنا بڑی کامیابی ہے جو سعودی وژن 2030 کے اہداف کے حوالے سے انتہائی اہم ہے۔

الخبر میں متعدد سیاحتی مقامات کی وجہ سے یہ شہر سیاحت کے اعتبار سے مثالی قرار دیا گیا ہے۔ سیاحتی مقامات کی کثرت کے باعث عالمی سیاحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔آئی ایم ڈی کی فہرست میں الخبر کو 61 واں نمبر حاصل ہوا، جو مشرقی ریجن کے ترقیاتی بورڈ کی کاوش سے ممکن ہوا جہاں جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے متعدد ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عمل کیا گیا۔

(جاری ہے)

مشرقی ریجن کے سیکریٹری انجینئرفہد الجبیر کا کہنا ہے کہ الخبر میں صحت، نقل و حرکت اور تفریحی و تعلیمی سرگرمیوں کو بہتر و منظم انداز میں مرتب کیا گیا جو اسے سمارٹ شہر بنانے میں معاون ثابت ہوا۔الجبیر کا مزید کہنا تھا کہ شہر کو سمارٹ سٹیز کی فہرست میں نمایاں مقام حاصل ہونے سے علاقے کے شہریوں کے حوصلے مزید بلند ہوں گے۔ اس کامیابی میں ریجن کی بلدیہ، مختلف ادارے اور عوام کا اہم کردار ہے۔

متعلقہ عنوان :