جمہوریہ ڈومینکن،نائٹ کلب کی چھت گرنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 79 ہو گئی

بدھ 9 اپریل 2025 09:30

ہوانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) جمہوریہ ڈومینکن (ڈومینکن ریپبلک) کے دارالحکومت سینٹو ڈومنگو میں نائٹ کلب کی چھت گرنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 79 ہو گئی۔

(جاری ہے)

تاس کے مطابق سینٹو ڈومنگو میں ایک نائٹ کلب کی چھت گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 79 ہو گئی ہے۔ بتایا گیا کہ جب تک لاپتہ افراد موجود ہیں ریسکیو آپریشن جاری رہے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ صدر لوئس ابینادر نے ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ حادثے کی وجوہات بارے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :