چمڑے کے جوتوں کی برآمدات میں فروری کے دوران 6.25فیصد اضافہ ہوا، پی بی ایس

بدھ 9 اپریل 2025 12:27

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2025ء)چمڑے کے جوتوں کی برآمدات میں فروری 2025کے دوران 6.25فیصدکا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت 3.4ارب روپے تک پہنچ گئیں جبکہ فروری 2024 میں چمڑے کے جوتوں کی برآمدات کا حجم 3.2ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح فروری 2024کے مقابلے میں رواں سال فروری میں چمڑے کے جوتوں کی قومی برآمدات میں 0.2ارب روپے یعنی 6فیصد سے زیادہ کی شرح نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :