ضلعی و صوبائی سطح پر گندم کی نقل و حمل پر عائد پابندیاں اٹھا لی گئی ہیں، محكمہ زراعت سمبڑیال

بدھ 9 اپریل 2025 12:28

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) ضلعی و صوبائی سطح پر گندم کی نقل و حمل پر عائد پابندیاں اٹھا لی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سینئر فیلڈ آفیسر لیاقت علی نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کسان خوشحال پنجاب خوشحال ویژن کے مطابق ضلعی و صوبائی سطح پر گندم کی نقل وحمل پر عائد پابندیاں اٹھالی گئی ہیں،حکومت پنجاب نے پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے خریداری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،پنجاب حکومت نے فری مارکیٹ اور ڈی ریگولیشن پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مریم نواز شریف کے اس قدم کو سراہتے ہوئے کہا کہ گندم کی کٹائی سے پہلے کسانوں کیلئے یہ ایک بڑی خوشخبری ہے جس سے کسان اپنی گندم کو کہیں بھی بیچ سکیں گے۔