لیگو جہاز کے سب سے زیادہ ٹکڑوں کو ترتیب دینے کا نیا عالمی ریکارڈ

گنیز ورلڈ ریکارڈ کا ایک جج اس کوشش کا مشاہدہ کرنے اور ریکارڈ کی تصدیق کے لیے ڈیک پر موجود تھا،رپورٹ

بدھ 9 اپریل 2025 13:47

لیگو جہاز کے سب سے زیادہ ٹکڑوں کو ترتیب دینے کا نیا عالمی ریکارڈ
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2025ء) سمندری جہاز بنانے والی ایک کمپنی نے 1,391 لیگو کشتیوں کے ٹکڑے جمع کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سمندری جہاز بنانے والی ایک کمپنی نے 1,391 لیگو کشتیوں کے ٹکڑے جمع کرکے اور انہیں ڈیک پر کھڑا کرکے اپنے نئے کروز جہاز کی لانچنگ کا جشن منایا۔

(جاری ہے)

ایم ایس سی کروزز نامی کمپنی نے اپنے نئے ایم ایس سی ورلڈ امیریکا نامی کروز کے ڈیک پر لیگو کے بحری جہازوں کی سب سے لمبی لائن کھڑی کی۔

یہ عالمی ریکارڈ فرانس کے سینٹ نزیر کے شپ یارڈ سے میامی تک جانے والے اپنے کروز کے سفر کے دوران حاصل کیا۔1,391 لیگو جہازوں کو تقریبا 1,500 عملے کے ارکان کی ایک ٹیم نے جمع اور ترتیب دیا،جس کا اختتام 292 فٹ تک پھیلی لیگو کشتیوں کی ایک لائن کے ساتھ ہوا۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کا ایک جج اس کوشش کا مشاہدہ کرنے اور ریکارڈ کی تصدیق کے لیے ڈیک پر موجود تھا۔

متعلقہ عنوان :