ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی زیر صدارت کرش پلانٹس بارے اجلاس، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیوں کی ہدایت

بدھ 9 اپریل 2025 16:18

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناءﷲ خان کی زیر صدارت کرش پلانٹس کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا۔ شہریوں کو کرش پلانٹ سے درپیش مسائل کے حل اور کرش پلانٹس کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیوں کی ہدایات دیں، کرش پلانٹس کی مانیٹرنگ، ایس او پیز پر عمل درآمد اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حوالہ سے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

اجلاس میں ایبٹ آباد، لورہ کرش پلانٹس کی مانیٹرنگ، شہریوں کو درپیش مسائل، بلاسٹنگ، پہاڑوں کی کٹائی، درختوں کی کٹائی اور ماحولیات آلودگی جیسے مسائل کے حل کے حوالہ سے امور زیر بحث آئے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے مائنز اینڈ منرل، انڈسٹریز، انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی اور دیگر محکموں کو ایبٹ آباد، لورہ، حویلیاں اور دیگر ایریا میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے تمام کرش پلانٹس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل گوہر علی، ڈپٹی ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرل ڈاکٹر حبیب جان، محمد شعیب رفیق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر منرل، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سمیرا محسود، محبوب خان ایس پی پولیس ڈیپارٹمنٹ، انسپکٹر مائنز بشریٰ نواز، نمائندہ کنزیومر پروٹیکشن، نمائندہ انوئرمنٹ پروٹیکشن و دیگر محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔