ماڈرن ایج پبلک سکول اینڈ کالج ایبٹ آباد میں اردو اور انگریزی لٹریری سوسائٹی کے زیراہتمام شاندار متن خوانی کے مقابلہ کا انعقاد

بدھ 9 اپریل 2025 16:39

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) ماڈرن ایج پبلک سکول اینڈ کالج میں اردو اور انگریزی لٹریری سوسائٹی کے زیراہتمام ایک شاندار متن خوانی کے مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلہ میں ججز کے فرائض پروفیسر عبدالقادر ساجد او مصنف سید خرم شاہ نے سرانجام دیئے۔ڈ طلبہ نے بڑی دلچسپی اور جوش و خروش کے ساتھ ان مقابلوں میں بھرپور حصہ لیا۔

(جاری ہے)

مقابلہ میں شریک طلبہ نے اپنی عمدہ کارکردگی سے حاضرین سے خوب داد سمیٹی اور اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے پروفیسر عبدالقادر نے کہا کہ اس طرح کے مقابلے نوجوان طالب علموں کے درمیان ہونے چاہئیں، اس سے انہیں سیکھنے کا بڑا موقع ملتا ہے، طالب علموں نے مقابلوں میں متن خوانی کے علاوہ سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ اس طرح کے مقابلے دیگر کالجز میں بھی ہونے چاہئیں تاکہ متن خوانی سے متعلق طلبہ کو آگاہی فراہم کی جا سکے۔