ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوئے ‘ این ڈی ایم اے

سب سے زیادہ 19 ہلاکتیں خیبرپختونخوا ہ میں ہوئیں،پنجاب میں 12 ، سندھ ،بلوچستان میں 7 افراد جاں بحق ہوئے

اتوار 29 جون 2025 17:30

ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوئے ‘ این ڈی ایم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق 26 سے 28 جون تک مون سون بارشوں سے ملک بھر میں 38 افراد جاں بحق ہوگئے،سب سے زیادہ 19 لوگ خیبرپختونخوا ہ میں جاں بحق ہوئے ۔این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے پنجاب میں مختلف واقعات سے 12 لوگ جان سے گئے، سندھ اور بلوچستان میں 7 افراد جاں بحق ہوئے ۔

(جاری ہے)

مختلف حادثات میں 63 لوگ زخمی بھی ہوئے۔

این ڈی ایم اے نے سیلابی صورتحال کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا۔این ڈی ایم اے کے مطابق سوات، اپر دیر، کمراٹ ویلی، چترال اور گلگت بلتستان میں کلاڈ برسٹ سے سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، باغ اور کوٹلی میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پنجاب، خیبرپختونخوا ئہ اور سندھ کے کئی شہروں میں اربن فلڈنگ کا امکان ہے۔