رحیم یا رخان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی میں نادراسہولت سنٹر کا افتتاح

بدھ 9 اپریل 2025 17:07

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) رحیم یا رخان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی میں نادراسہولت سنٹر کا افتتاح۔ نادرا سنٹر کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل ریجنل ہیڈ آفس میجر(ر)سید تنویر عباس، صدر چیمبر ولید احمد، سنیئر نائب صدر شہیر اقبال، نائب صدر افضال احمد،چیئرمین فرینڈز گروپ میاں عامر شہباز نے کیا۔ ڈائریکٹر جنرل میجر(ر)سید تنویر عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رحیم یار خان چیمبرمیں نادرا کا جدید ترین نظام انسٹال کیا گیا ہے جس میں نہ صرف انگلیوں سے تصدیق بلکہ آنکھوں کے ذریعے بھی تصدیق ہو سکے گی۔

چیمبر کے جو معمر افراد ہیں اُن کو ہم گھر سے بھی نادرا سہولت مہیا کر سکتے ہیں۔صدر ولید احمد نے کہا کہ ہم ممبران کو ہمہ وقت سہولتیں پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

کچھ دن پہلے پولیس خدمت مرکز کا ہیلپ ڈیسک قائم ہوا تھا اور آج ہم نے نادرا ہیلپ ڈیسک کا بھی باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔سنئیر نائب صدر شہیر اقبال نے کہا کہ تمام ممبران اور انکی فیملیز اس سہولت سے مستفید ہو سکتی ہیں۔

نادرا آفس میں دستیاب تمام سہولیات چیمبر فیسیلٹیشن سنٹر میں موجود نادرا ہیلپ ڈیسک پر موجود ہیں۔نائب صدر افضال احمد وڑائچ نے کہا کہ ہم اور ہماری ٹیم چیمبر ممبران کی خدمت کے لیے کوشاں ہیں۔انشاء اللہ ہم جلد ہی باقی ہیلپ ڈیسک کا بھی آغاز کر دیں گے۔صدر چیمبر ولید احمد نے ڈائریکٹر جنرل میجر(ر)سید تنویر عباس کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔اس موقع پر میاں عامر شہباز چئیر مین فرینڈز گروپ و سابق ایگزیکٹو ممبر، ایگزیکٹو ممبران حشمت علی،سہیل سلیم،نعمان خالد،عبدالحمید،شہباز احمد،طارق محمود،عمران شبیر،جام پرنس فہد،میاں ثاقب سعید،سابق ایگزیکٹو کمیٹی ممبران: قاری ظفر اقبال شریف،محمود احمد،شفقت حسین، ممبران محمد وقاص،عامر فاروق، ڈائریکٹر رحیم یار خان نادرا ذیشان الحق و دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :