خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اہم اجلاس ،ہیلتھ کیئر سسٹم پر تبادلہ خیال کیا گیا

بدھ 9 اپریل 2025 17:37

خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اہم اجلاس ،ہیلتھ کیئر سسٹم پر تبادلہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور وزیر اعلی کے ایڈوائزر ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے دوران پنجاب کے ہیلتھ کیئر سسٹم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تمام وائس چانسلرز و دیگر نے اپنی آرا اور تجاویز پیش کیں۔صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلی مریم نواز کے ویژن کے مطابق نظام صحت میں بہتری کیلئے بنیادی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ موجودہ وسائل کے ساتھ ہی ہمیں نظام صحت میں بہتری لانی ہے۔ خلوص نیت سے خدمت انسانیت کرنے والے پر خدا بھی راضی ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ حکومت پنجاب سرکاری ہسپتالوں کے حالات میں بہتری لانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی سمیت دیگر سروسز میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔ تمام وائس چانسلرز، پرنسپلز اور ایم ایس حضرات میڈیکل فیلڈ کے لیڈرز ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے رش کے باوجود آج تک کسی مریض کو انکار نہیں کیا اور نہ کریں گے۔

نظام صحت میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔وزیر اعلی پنجاب کے ایڈوائزر ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے کہاکہ ایمرجنسی اور او پی ڈی کسی بھی ہسپتال کا فیس ہوتے ہیں۔ ایم ایس حضرات روزانہ مریضوں کے علاج کا گزشتہ 24 گھنٹے کا فولو اپ ضرور لیں۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے دوروں سے حالات میں بہتری آئی ہے۔ ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی میں کوئی تعطل نہیں آنا چاہئے۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے تمام انڈی کیٹرز کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں انتظامات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ پنجاب میں ایک مضبوط ریفرل نظام چلانے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر سپیشل سیکرٹریز طارق محمود رحمانی اور ذیشان شبیر رانا، ایڈیشنل سیکرٹریز امیر محمد، سدرہ سلیم اور ڈاکٹر وحید اصغر، سی ای او پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر ثاقب عزیز و دیگر افسران نے شرکت کی۔

وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر احسن وحید راٹھور، پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر جنید رشید، پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج پروفیسر عبد الحمید، ڈین انسٹی ٹیوٹ پبلک ہیلتھ پروفیسر سائرہ افضل، پی آئی ٹی بی سے ڈائریکٹر نوشین فیاض و دیگر نے بھی شرکت کی۔

وڈیو لنک کے ذریعے وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل، وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر مسعود صادق، وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمد عمر، وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ظفر چوہدری، وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر مہناز خاکوانی و دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر احتشام الحق، ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر عابد محمود غوری، ایم ایس پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر عامر رفیق بٹ، ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر اقبال گجر، ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹر فریاد اور ایم ایس شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر صوبیہ نے بھی شرکت کی۔