ڈی سی تھرپارکر کی جانب سے ضلع بھر آٹے کی قیمتوں کی چکاس کرنے کی ہدایات

بدھ 9 اپریل 2025 18:26

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی نے عوام کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنر اور مختیارکار کو سختی سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھرپارکر میں آٹے کی قیمتوں کی چکاس کر کے رپورٽ پیش کی جائے، ڈپٹی کمشنر تھرپارکر نے ضلع تھرپارکر کے اسسٽنٽ کمشنرز سمیت مختیارکار کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تھرپارکر کے شہروں میں موجود آٹا چکی اور ہول سیل کے دکانوں کا دورہ کر کے عوام کو ملنے والے آٹے کی کوالٹی چیک کرنے سمیت قیمت کا بھی جائزہ لیا جائے، انہوں نے کہا کہ اس وقت گندم مناسب قیمت پر مل رہی ہے، عوام کی شکایات آرہی ہیں کے آٹا فروخت کرنے والے اپنی مرضی کی قیمتیں مقرر کر کے عوام کو لوٹ رہے ہیں، اس لیے آٹا چکی سمیت ہول سیل میں آٹا فروخت کرنے والے دکانوں کا دورہ کریں اور آٹے کی کوالٹی سمیت قیمت کا جائزہ لیا جائے، ناجائز قیمت وصول کرنے والوں سمیت کم کوالٹی والا آٹا فروخت کرنے والوں کے جلاف کارروائیاں عمل میں لائی جائیں، انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، کسی کو بھی ناجائزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ڈپٹی کمشنر تھرپارکر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی جلد دورہ کر کے رپورٹ پیش کی جائے اور دکانوں پر قیمتوں کی کی لسٹ لگائی جائے تاکہ عوام کو قیمت معلوم ہو سکے۔

\378

متعلقہ عنوان :