شہبازشریف کے دس ارب کے دعوے میں ایشو فریم نہ کرنے کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے بارے فیصلہ محفوظ

بدھ 9 اپریل 2025 18:33

شہبازشریف کے دس ارب کے دعوے میں ایشو فریم نہ کرنے کیخلاف درخواست کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کے دس ارب کے دعوے میں ایشو فریم نہ کرنے کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے بارے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس چوہدری محمد اقبال نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔رخواست گزار کے وکیل محمد حسین چوٹیا نے دلائل دیئے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف تھا کہ ٹرائل کورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے دعوے میں ابھی تک ٹرائل کورٹ نے ایشو فریم نہیں کئے ایشو فریم کئے بغیر ہرجانے کے دعوے پر کارروائی آگے نہیں بڑھائی جاسکتی۔

سکائپ پر شہباز شریف کی جگہ ان کا وکیل جواب دیتا ہے عدالت کمیشن مقرر کر دے تو شہباز شریف کے پاس جاکر ہم بھی سوال جواب کرلیں گے درخواست میں استدعا تھی کہ عدالت ٹرائل کورٹ کا ایشو فریم نہ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے عدالت شہباز شریف کا بیان ریکارڈ کرانے کیلئے کمیشن مقرر کرنے کا حکم دے ۔